قحط کے متاثرین کو امداد کی اشد ضرورت ہے: گوٹیرش
واشنگٹن،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں قحط کے متاثرین کے لیے عطیات دی گئی ہیں لیکن اب بھی بھاری امداد درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کو درپ?ش قحط کی صورت حال سے بیس ملین افراد کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ قحط سے متاثرہ علاقے جنوبی سوڈان، صومالیہ، یمن اور شمال مشرقی نائجیریا میں واقع ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے مطابق رواں برس فروری میں جاری اپیل سے حاصل ہونے والے عطیات سے فی الحال قحط سے متاثرین کی ابتدائی امداد جاری ہے۔ گوٹیرش کے مطابق خشک سالی اور مسلح تنازعات سے سالانہ بنیاد پر قحط کے متاثرین میں بیس فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ جنوبی سوڈان میں ایسے افراد کی تعداد چھ ملین سے زائد ہے۔