امریکہ شمالی کوریا کا میزائل نہیں گرائے گا:ایش کارٹر

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 11th January 2017, 8:28 PM | عالمی خبریں |

نیویارک11جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیرِدفاع ایش کارٹرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کا کوئی میزائل خطرے کا باعث نہیں بنتا تو امریکہ اس پرجوابی وار نہیں کرے گا۔ایش کارٹر کے مطابق امریکہ اس میزائل پر حملہ کرنے کی بجائے اس کی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرتا رہے گا۔یاد رہے کہ وزیرِ دفاع ایش کارٹر کے بیان سے کچھ دن قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کا امریکہ تک مار کرنے والے جوہری میزائل کا پروگرام پایہئ تکمیل تک نہیں پہنچے گا۔ لیکن اس میزائل کو کیسے روکا جائے گا، اس بارے میں انھوں مزید تفصیلات نہیں دی تھیں۔ایش کارٹر نے بحیثیت وزیرِ دفاع اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکہ کو ذرا سا بھی شبہ ہوا کہ یہ میزائل کسی طرح کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے تو وہ اس کو مار گرائے گا۔'اگر وہ میزائل بیضرر ہے تو غالباٌ ہم کچھ نہیں کریں گے، بلکہ یہ ہمارے لیے زیادہ بہترہو گا کہ ہم اپنے دفاعی مواد کو ضائع نہ کریں اور یہ معلوم کریں کہ اس میزائل کا رخ کس طرف ہے اور کیوں ہے۔نئے سال کے موقعے پر شمالی کوریاکے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کا ملک طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے۔اس پریس کانفرنس میں شامل امریکی فوج کے میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بھی ایش کارٹر کے بیان کی حمایت کی۔ جوزف ڈنفورڈ نو منتخب امریکی صدر کی انتظامیہ میں سب سے اونچے درجے کے فوجی افسر ہوں گے۔گذشتہ ہفتے شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے نے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا بیان جاری کیاجس میں کہاگیاتھاکہ شمالی کوریا یہ میزائل کبھی بھی اور کہیں تک بھی مار کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے پچھلے سال دوجوہری تجربے کیے اور اپنی جوہری صلاحیتوں میں اہم پیش رفت کر چکا ہے۔شمالی کوریا نے آج تک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے نہیں کیے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق اگلے پانچ سالوں میں وہ ایسا کرنے کے قابل ہوسکتاہے۔اقوام متحدہ مختلف قراردادوں میں بارہا شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کا کہہ چکی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔