امریکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، مائک پینس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 9:08 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی نائب صدر مائک پینس نے انڈونیشیا کے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی کوششیں ختم نہیں کریں گے۔ اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم د?شت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔امریکی نائب صدر مائک پینس نے کہا کہ وسطی پیرس میں ہونے والا حملہ اس بارے میں ایک تازہ ترین یاد دہانی تھا کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہو سکتی ہے اور امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہو گا۔نائب صدر پینس نے یہ تبصرے جکارتہ انڈونیشیا میں، جنوبی ایشیا کی اس سب سے بڑی معیشت کے دو روزہ دورے کے اختتام پر کاروباری افراد کے ساتھ ایک گول میز اجلاس کے آغاز کے موقع پر کیے۔انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک تازہ ترین یاددہانی ہے کہ دہشت گردی کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے۔ یہ بات انڈونیشیا اور امریکہ کے لوگ بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کل اس بڑے شر کے بارے میں کہا تھا اور وہ یہ کہ ہمیں مضبوط اور بہت ہوشیار رہنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم پیرس کے لوگوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لیے اپنی دعاؤں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ فرانس سے عوام آج ہمارے دلوں میں ہیں۔ اور انڈونیشیا کے لوگ اس تازہ ترین حملے کے سلسلے میں یہ بھروسا کر سکتے ہیں ہم دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی کوششیں ختم نہیں کریں گے۔ اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم د?شت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔