صدر اوبامانے 9/11سے متعلق قانون سازی کوویٹوکردیا

Source: S.O. News Service | By Faiq Mukri | Published on 25th September 2016, 8:21 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر براک اوباما نے اُس قانون سازی کو ویٹو کر دیا جس میں 11ستمبر 2001ء کو امریکہ پر دہشت گرد حملوں میں بچ جانے والے اور ہلاک ہونے والے تقریباً 3000افراد کے لواحقین کو سعودی عرب کی حکومت پرہرجانے کے دعوے کا حق حاصل ہوگا۔اوباما نے کہا کہ اِس قانون سازی سے بیرونِ ملک امریکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا خدشہ لاحق ہوگا۔وائٹ ہاؤس ترجمان، جوش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خراب بِل ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کانگریس صدرکے ویٹو کو موقوف کرنے کی کوشش کرے گی، جسے قانونی ضابطہ دینے کے لیے قانون سازوں کو دو تہائی ووٹ درکار ہوں گے۔سعودی عرب نے اِن حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، جو اب تک امریکہ میں ہونے والی بدترین دہشت گردی تھی۔ تاہم19میں سے 15ہائی جیکروں کا تعلق سعودی عرب سے بتایا جاتا ہے، جنھوں نے چار مسافر طیارے ہائی جیک کیے اور نیو یارک اور واشنگٹن پر حملہ کیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ اُس نے امریکی قانون سازوں کو تحریر کردہ ایک مراسلہ دیکھا ہے جسے متعدد اعلیٰ سطح کے سکیورٹی مشیروں نے بھیجا ہے، جن میں سابق وزیر خارجہ ولیم کوہن، سابق سی آئی اے سربراہ مائیکل موریل اور اسٹیفن ہیڈلے (جو جارج ڈبلیو بش کے قومی سلامتی کے مشیر رہ چکے ہیں)جس میں خبردارکیاگیاہے کہ ایسا اقدام امریکی مفادات کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔