امریکہ لائے جائیں گے کوریائی جنگ میں مارے گئے لوگوں کے باقیات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:31 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،19جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا دو ہفتوں کے اندر کوریائی جنگ میں مارے گئے تقریبا 50 امریکی لوگوں کے باقیات کو واپس کر دے گا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا نے کوریائی جنگ میں مارے گئے ہزاروں لوگوں کے باقیات کو لوٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر افسر نے منگل کو اس بات کی اطلاع دی۔

شمالی کوریا کب اور کتنے لوگوں کے باقیات کو لوٹائے گا یہ ابھی طے نہیں ہے. اس سلسلے میں امریکہ اور شمالی کوریا کے حکام کے درمیان اتوار اور پیر کو بات چیت بھی ہوئی تھی۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 12 جون کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ تاریخی سربراہی مذاکرات کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ مسٹر کم 1950-53 کے دوران کوریائی جنگ میں مارے گئے امریکی عوام کے باقیات کو لوٹانے پر اتفاق کیا ہے۔

سربراہی مذاکرات کے دوران شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتہ کرکے جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی سمت میں کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور خوشحالی کے عزائم کو ظاہر کیا تھا۔

اس ماہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے شمالی کوریا کا دورہ کرکے اس پر جوہری ہتھیار ختم کرنے کے وقت کادباؤ بنانے کے ساتھ ساتھ کوریائی جنگ میں مارے گئے امریکی عوام کے باقیات کو لوٹانے کے ایک منصوبہ کا بھی ذکر کیا۔

قابل غور ہے کہ کوریائی جنگ میں جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف لڑتے ہوئے امریکہ کے تقریباً 7،700 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔