غزہ میں مظاہرین کا قتل عام قابل مذمت ہے: یو این مندوب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 12:53 PM | عالمی خبریں |

غزہ16 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کل منگل کے روز نیویارک میں سلامتی کونسل کے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے آغاز میں غزہ میں قتل عام کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب نیکولائے ملاڈینوف نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہلاکت خیز حربے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوموار کے روز غزہ میں فلسطینی مظاہرین کا بے گناہ قتل عام کیا گیا۔’یو این‘ مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظاہرین چھ ہفتے سے اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غزہ کے عوام جیل کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کی بات سننا ہماری ذمہ داری اور ان کی مشکلات کا احساس ہمارا فرض ہے۔ یہ پہلے ہی کئی جنگوں کا سامنا کر چکے ہیں۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں بجلی، صحت اور دیگر شعبوں میں درپیش مشکلات کے فوری حل کی ضرورت پربھی زور دیا۔ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے مظاہروں میں شدت کی ایک وجہ امریکا کی طرف سے تل ابیب سے اپنے سفارت خانے کی القدس منتقلی بھی ہے۔ فلسطینی اس اقدام کے خلاف ہیں اور مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی میں تشدد کا سلسلہ روکا نہ گیا تو خطے میں ایک نئی جنگ بھڑک سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند ہفتوں کیدوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں طاقت کے استعمال کیباعث 13 بچوں سمیت 100 سے زاید فلسطینی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔اجلاس میں کویت کے سفیر نے بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں قتل عام کی مذمت پر مبنی بیان جاری نہ کرنے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر امریکا کی مندوب نیکی ہالے نے کہا کہ سلامتی کونسل پر دہرا معیار اپنانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے زیرتسلط شام کیوادی گولان کے علاقے میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں پرتشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے حسب سابق اسرائیلی ریاست کا دفاع کیا اور کہا کہ فلسطینی سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث اسرائیل کو اپنی سلامتی کا خطرہ لاحق ہے۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔