پاکستان کے اندرونی حالات اور امریکی وزیر دفاع کا متوقع دورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 5:02 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 27؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر دفاع، جم میٹس ایک ایسے وقت پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، جب کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ سعید کی گزشتہ ہفتے رہائی کے بعد، امریکہ پاکستان کو متنبہ کر چکا ہے کہ اس اقدام سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہونگے اور یہ کہ حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔اسکے علاوہ، حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مسئلہ بھی ابھی تک حل طلب ہے اور سب سے بڑھ کر اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف احتجاج بھی جاری ہیں اور عالمی میڈیا میں پولیس اور مذہبی لوگوں کے مابین جھڑپوں کی تصویریں گردش کر رہیں ہیں۔

امریکی تجزیہ نگار، ڈاکٹر طاہر روہیل کہتے ہیں کہ پاکستان کے موجودہ حالات سے قطع نظر، جم میٹس کے دورے میں خطے اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کا موضوع ایجنڈا پر سرفہرست ہوگا اور یہ پاکستان کی طرف سے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔وہ کہتے ہیں کہ دہششگردی سے متعلق پاکستان کے بیانیے کی امریکی کانگرس، میڈیا، امریکی عوام اور سفارتی حلقوں میں کوئی پذیرائی نہیں پائی جاتی۔اْنھوں نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی رہائی کا معاملہ ایک دوسرا بڑا اہم موضوع ہوگا جو امریکہ کی جانب سے اٹھایا جائے گا، کیونکہ امریکہ کی نظر میں لشکر طیبہ ایک عالمی دشتگرد تنظیم ہے اور اسکے سربراہ حافظ سعید امریکی شہریوں سمیت سینکڑوں معصوم لوگوں کی ہلاکت کے ذمیدار ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’حافظ سعید کو ملک کی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل ہے جو انہیں خارجی سطح پر ایک آلہ کار اور اندرونی سطح پر سیاسی تبدیلی لانے کے لئے استعمال کرتی ہے‘‘۔حکمراں جماعت، مسلم لیگ۔ن کے رہنما، سینٹر عبدالقیوم نے امریکی وزیر دفاع، جم میٹس کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جم میٹس سے مطالبہ کیا جائے گا کہ پاکستانی سرحد پر واقع ان افغان صوبوں میں حکومت کی عملداری کو یقینی بنایا جائے، سرحد کی نگرانی کے انتظامات کو بہتر بنانے میں پاکستان کی مدد کی جائے، افغانستان میں موجود ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو پاکستان میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں اور افغانستان میں بھارت کے کردار پر پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا جائے۔حافظ سعید کی رہائی پر امریکی ردعمل کے بارے میں سینٹر قیوم کا کہنا تھا کہ یہ ایک عدالتی فیصلہ تھا اور حکومت نے ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اس کیس کا تعاقب کرے گی گی یا نہیں۔ تاہم، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں باسٹھ ایسی تنظیمیں ہیں جن پر حکومت کی نظریں ہیں، جن کے بینک اکاؤنٹ منجمد ہوچکے ہیں، انکے مدرسے سیل ہو چکے ہیں اور انکے رہنماؤں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو چکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ امریکہ کے دباؤ میں نہیں کیا گیا بلکہ اس لئے کیا گیا، کیونکہ پاکستان خود انتہا پسندی سے متاثر ہوا ہے۔حافظ سعید جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں اور ان دونوں تنظیموں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی اور امریکہ، دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔