صحافت پر غیر اعلانیہ پابندیاں، پی ایف یو جے کے احتجاجی مظاہرے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th October 2018, 8:41 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد10اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) پاکستان میں ’صحافت پر سینسر شپ، غیراعلانیہ برطرفیوں اور اشتہارات کی بندش‘ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ان مظاہروں میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا، بلکہ ماضی میں بھی صحافیوں پر ایسی ہی پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن ہر بار ایسا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع ہوئی اور ایکسپریس چوک پہنچی، ریلی میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ اور دیگر جماعتوں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس وقت اخبارات پر غیر اعلانیہ سینسر شپ کی جا رہی ہے، جبکہ اشتہارات نہ ہونے کی وجہ سے کئی اداروں سے ملازمین کو فارغ کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شکیل انجم نے کہا کہ ’’اس وقت میڈیا انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سینسر شپ کا ہر ادارے کو سامنا ہے۔صحافی عابد عباسی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت جو رویہ اختیار کر رہی ہے اس کی وجہ سے صحافیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اخبارات اور ٹی وی پر سیلف سینسر شپ کی وجہ نادیدہ ہاتھ ہے جس کی وجہ سے تمام میڈیا دباؤ کا شکار ہے۔خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں پریس کلب کے سامنے صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بے جا سنسر شپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اظہار رائے پر پابندی، میڈیا مالکان کی طرف سے صحافیوں کو نوکریوں سے بے دخل کرنے اور صحافیوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تربیت نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ صحافیوں کا احتجاج اگرچہ جاری ہے، لیکن حکومت موجودہ صورتحال پر بالکل خاموش نظر آرہی ہے۔ چند روز قبل ایک نیوز کانفرنس کے دوران تنخواہ نہ دینے والے چینل کا مائیک وزیر اطلاعات کے سامنے سے اٹھا دیا گیا تو اس وقت بھی ان کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ لیکن، اس ادارے سے تنخواہوں کی ادائیگی میں مدد کے سوال پر وزیر اطلاعات خاموش رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔