روس، ترکی اور ایران ادلب کے عوام کو تحفظ فراہم کریں: گوٹیرس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 1:24 PM | عالمی خبریں |

نیویارک 13ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ’انتونیو گوٹیرس‘ خبردار کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں فوجی کارروائی کےسنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادلب میں وسیع فوجی آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور خون خرابے کا موجب بن سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ’یو این‘ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام کی سرزمین پہلے ہی خون میں ڈوبی ہوئی ہے، مزید خون خرابے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگر ادلب میں فوجی کارروائی شروع ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرانسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔

انتونیو گوٹیرس نے ایران، روس اور ترکی پر زور دیا کہ وہ مل کر ادلب کے معاملے کا کوئی پرامن حل تلاش کریں تاکہ خون خرابے سے بچا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس، ترکی اور ایران کے باہمی تعاون سے ادلب میں دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے اور شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے مثبت حل نکالا جا سکتا ہے۔ ایران اور روس ادلب میں فوجی آپریشن پر اصرار نہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔