بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا‘

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 27th September 2018, 4:07 AM | عالمی خبریں |

برلن 26ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) ایک برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم ٹیریزا مے اور ان کے وزراء بریگزٹ کے بعد ہیشہ ورانہ ہنر کے حامل افراد کے لیے ملکایک برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم ٹیریزا مے اور ان کے وزراء بریگزٹ کے بعد ہیشہ ورانہ ہنر کے حامل افراد کے لیے ملک میں داخلے اور سکونت کا راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔

اس برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد تاہم ہنرمند افراد کے لیے صرف یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے افراد ہی کو ترجیح نہیں دی جائے گی بلکہ دنیا بھر سے اعلیٰ پیشہ ور افراد کو برطانیہ آنے دیا جائے گا۔ پیر کے روز اس منصوبے کی حمایت ٹیریزا مے کی کابینہ نے کی اور اس طرح برطانوی کاروباری اداروں کے بریگزٹ کی بعد کی صورت حال کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کابینہ نے کم تربیت یافتہ غیرملکیوں کو بھی برطانیہ میں داخلے کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے حکام کی جانب سے اعلیٰ ہنریافتہ افراد کی بابت منصوبے کی تجاویز سامنے آنے کے بعد کم اجرت دینے والی کمپنیوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملازمتیں دینے کے معاملے میں یورپی یونین کی رکن ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دینے کا سلسلہ ختم کیا جانا چاہیے۔برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ برطانوی کابینہ نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے کہ اگر برطانیہ کو بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کی جانب سے خصوصی تجارتی مراعات دی جاتی ہیں، تو ایسی صورت میں بلاک کی رکن ریاستوں کے شہریوں کو ترجیح نہ دینے کی تجویز پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ برطانوی اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے، ’’اس کا مطلب یہ ہو گا کہ یورپی یونین کے ساتھ تارکین وطن سے متعلق کوئی بہتر ڈیل طے پائے، تاہم ایسے ہی معاہدے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ بھی کیے جائیں گے، جن کے تحت باہنر یا کم تربیت یافتہ افراد کے لیے برطانیہ کے دروازے کھول دیے جائیں۔‘واضح رہے کہ چھ ماہ سے بھی کم عرصے کے اندر برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج ہونے کو ہے ، تاہم برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ ٹیریزا مے کی حکومت کا اصرار ہے کہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کی رکن ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے برطانیہ میں طویل المدتی داخلے سے متعلق نئے ضوابط لاگو کیے جائیں گے۔اخبار کے مطابق اس معاملے پر وزیراعظم ٹیریزا مے کے دفتر یا وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔