قطر کو خلیجی ممالک کے لیے ضرر رساں برتاؤ تبدیل کرنا ہوگا : امارات

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 29th May 2017, 6:43 PM | عالمی خبریں |

دبئی،29مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے قطر سے بنا اْس کا نام لیے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کو پورا کرے اور اْس برتاؤ کو بھی تبدیل کرے جس نے خلیجی ممالک کو نقصان پہنچایا ہے۔ قرقاش کے نزدیک یہ ایک سنگین خطرے کا حامل فتنہ ہے جس کو ختم کیا جانا چاہیے۔اتوار کی شب اپنے ٹوئیٹس میں قرقاش کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک شدید بحران سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فِتنے کی سرکوبی.. برتاؤ میں تبدیلی ، اعتماد کے قیام اور اعتبار کی واپسی میں پوشیدہ ہے۔قرقاش کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا امن و استحکام اور مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہے۔تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ قطر کے کان پر ابھی تک جوں بھی نہیں رینگی ہے۔ خلیجی ممالک کے غیض و غضب کے بعد لگتا ہے کہ دوحہ نے اپنے اختیار کو باور کرانے کی ٹھان لی ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کو امیرِ قطر اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ ہوا جس میں شیخ تمیم نے تہران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا بھرپور اظہار کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔