فرانس میں انتخابات پر دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکامداعش کے دو دہشت گرد گرفتار، تین کلو گرام بارود اور اسلحہ برآمد

Source: S.O. News Service | By Roomana Sunehri | Published on 19th April 2017, 6:53 PM | عالمی خبریں |

پیرس،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانس کے پراسیکیوٹر جنرل نے ملک میں دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے مرسیلیا کے مقام سے دو مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد، داعش کا پرچم اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ فرانس کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل فرانسو مولانس نے ایک بیان میں بتایا کہ صدارتی انتخابات سے پانچ روز قبل پولیس نے مرسیلیا سے دو مشتبہ دہشت گردوں 22 سالہ کلیمان اور 29 سالہ محی الدین کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش انہوں نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دہشت گردوں کا اصل اور واضح ہدف انتخابات کے موقع پر خون خرابہ کرنا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
قبل ازیں فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ پولیس نے مرسیلیا سے دو مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان کی عمریں 23 اور 29 سال ہیں۔ وہ فرانس میں انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کی سازش تیار کررہے تھے۔فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دونوں دہشت گردوں کو گذشتہ ایک ہفتے سے تلاش کررہی تھی۔ دونوں کو چند منٹ کے وقفے سے جنوب مشرقی ساحلی شہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلو گرام بارود، اسلحہ اور داعش کا پرچم بھی ملا ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں 23 اپریل کو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولنگ کا دوسرا مرحلہ سات مئی کو ہوگا۔ انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران فرانس میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں 230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔