فوجی مشقوں کے دوران دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 3:59 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی حالیہ فوجی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کیترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب دو اسرائیلی فوج جنوبی فلسطین میں جنگی مشقوں کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔عبرانی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمی فوجیوں کے اہل خانہ کو واقع کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔عبرانی ٹی وی 2کے مطابق ایک فوجی بن شیمن جنگلات کے قریب فوجی مشقوں کے دوران زخمی ہوا۔ اس کی کمر میں گہرے زخم آئے ہیں۔ فوج نے اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی تھیں۔ یہ جنگی مشقیں غزہ کی پٹی کے قریب اور جنوبی فلسطین کے دوسرے شہروں میں کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔