ترک ناکام بغاوت:تاجروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2016, 4:31 PM | عالمی خبریں |

انقرہ30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک حکام نے ناکام بغاوت کے بعد شروع کے جانے والے کریک ڈاؤن کے سلسلے کو کاروباری شعبے تک وسیع کردیاہے۔تحقیقات کے لیے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کے حامی تین امیر ترین تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترکی میں پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے تقریباََسولہ ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ آج اکیس صحافیوں کو بھی استنبول کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔دوسری جانب اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں کی وجہ سے ترکی کے خلاف بین الاقوامی تنقید میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ یورپی یونین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے صورت میں ترکی کی یونین میں شمولیت سے متعلق جاری مذاکراتی عمل کو منجمد کر دیا جائے گا۔یورپی یونین میں توسیع کے شعبے کے کمشنر یوہانس ہان نے کہا ہے، ابھی تک ان حقائق سے پردہ نہیں اٹھایا جا رہا کہ گرفتار ہونے والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ اگر ذرا سا بھی شک ہوا کہ قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ہے تو نتائج ناگزیر ہوں گے۔دریں اثناء ترک حکام نے کریک ڈاؤن کا سلسلہ کاروباری شعبے تک وسیع کر دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسے تمام کاروباری افراد کو گرفتار کیا جا سکتا ہے جو امریکا میں مقیم مذہبی رہنما گولن کی تنظیم کو ترکی میں مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ آج اس سلسلے میں ترک تجارتی دنیا کے تین امیر ترین تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آج بوئدک ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ مصطفیٰ بوئدک سمیت اس کمپنی کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس کاروباری خاندان کے کئی دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔میڈیا اطلاعات کے مطابق اس خاندان کی ملکیتی کمپنیاں ترکی کی کارپوریٹ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس خاندان کی کمپنیاں فرنیچر، توانائی اور فنانس کے شعبے میں کام کرتی ہیں۔ترکی میں گولن کے حامیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت عدالتوں، میڈیا، تعلیم اور سول سروس میں کام کرنے والے ہزاروں افرادکوگرفتار کیا جا چکا ہے۔انقرہ حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے پیچھے امریکا میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کا ہاتھ تھا جبکہ وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ گولن نے سن انیس سو ننانوے میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر لی تھی۔

افغانستان میں زیادہ سے زیادہ علاقہ افغان حکومتی فورسز کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے: امریکی رپورٹ
کابل30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک امریکی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اس برس جنوری سے لے کر مئی تک کے عرصے کے دوران اپنے زیر انتظام تقریباً پانچ فیصد علاقے سے محروم ہو گئی اور یہ علاقہ باغیوں کے قبضے میں چلا گیا۔ افغانستان کی تعمیرِ نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کے مطابق اس سال جنوری میں افغان حکومت کوملک کے70.5فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل تھا، جو مئی میں کم ہو کر صرف 65.6فیصد رہ گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چونتیس صوبوں کے چار سو سات اضلاع میں سے دو سو اڑسٹھ حکومت کے کنٹرول میں ہیں جبکہ پندرہ صوبوں میں چھتیس اضلاع پرباغیوں کاکنٹرول ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک سو چار اضلاع خطرے میں ہیں اور کسی بھی وقت حکومت کے ہاتھوں سے نکل سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔