شام کے شہر منبج میں تعاون کے لیے ترکی اور امریکا کے درمیان روڈ میپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2018, 1:37 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا اور ترکی نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ دونوں ملک شام کے شمالی شہر منبج میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کے حوالے سے ایک "روڈ میپ" پر متفق ہو گئے ہیں۔ کردوں کے زیر کنٹرول یہ شہر نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک کے بیچ اختلاف کا ذریعہ بن گیا تھا۔انقرہ میں ترکی کی وزارت خارجہ اور امریکی سفارت خانے نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے اس حوالے سے روڈ میپ کا خاکہ متعین کر لیا ہے۔منبج پر اس وقت کرد"پیپلز پروٹیکشن یونٹس" کا کنٹرول ہے جس کو انقرہ ایک دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے اور اسے ترکی میں کالعدم جماعت کردستان ورکرز پارٹی کی ایک شاخ قرار دیتا ہے۔ دوسری جانب امریکا جو منبج میں عسکری وجود بھی رکھتا ہے وہ داعش تنظیم کے خلاف جنگ میں ان کْرد ہشت گردوں کو عسکری طور پر سپورٹ کرتا ہے۔ اس سپورٹ نے ترک ذمے داران کے غصّے کو بھڑ کا رکھا ہے۔جمعے کے روز ایک امریکی وفد منبج کا معاملہ زیر بحث لانے کے لیے ترکی پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ آئندہ ماہ 4 جون کو ترک وزیر خارجہ چاوش مولود اوگلو بھی واشنگٹن کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے فروری میں ترکی کے دورے کے دوران اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ دونوں ملکوں کے بیچ ورکنگ گروپس کی تشکیل پر اتفاق کیا تھا تا کہ امریکا اور ترکی کے درمیان متعدد اختلافی معاملات کو حل کیا جا سکے۔ترکی نے رواں برس جنوری میں شام کے شمالی شہر عفرین میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کو نشانہ بنانے کے لیے سرحدی عسکری آپریشن شروع کیا تھا۔ بعد ازاں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے آپریشن کو منبج تک پھیلا دینے کے دھمکی دی جس نے ترک اور امریکی فورسز کے درمیان ٹکراؤ کے اندیشے پیدا کر دیے تھے۔ترکی کے عسکری آپریشن نے دونوں حلیف ممالک کے بیچ کشیدگی بھی پیدا کر دی۔ امریکا نے ترکی پر زور دیا کہ وہ "خو کو قابو میں رکّھے" کیوں کہ یہ امر داعش تنظیم کے جنگجوؤں کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ایردوآن نے جمعرات کے روز کہا کہ ترکی شام میں نئے عسکری آپریشنز کرے گا یہاں تک کہ شامی اراضی کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائے۔ ان کا اشارہ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس اور داعش تنظیم کی جانب تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔