ترکی کی مسلح افواج نے شام میں 11 ویں فائر بندی چیک پوسٹ قائم کر دی
انقرہ،15 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ترکی کی مسلح افواج نے شام کے شہر ادلب میں 11 ویں فائر بندی چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔شام کے شہر ادلب میں بفر زون کے موضوع پر ترکی، روس اور ایران کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں گذشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کی رْو سے فائر بندی کنٹرول پوائنٹ قائم کئے جا رہے ہیں۔اس دائرہ کار میں 10 نمبر والی 11 ویں چیک پوسٹ کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے۔اس نئے چیک پوسٹ سے حاما کے شمالی حصے اور لازکیہ کے دیہی علاقوں میں مخالفین اور بشار الاسد فورسز کی فرنٹ لائنوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔سمجھوتے کی رْو سے درجہ بہ درجہ ادلب کے شمال سے جنوب تک منتقلی ہو گی اور منتقلی کے ان 12 علاقوں میں ترک مسلح افواج کے چیک پوائنٹ قائم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔