ترکی: 35 صحافیوں اور ماہرین کے گرفتاری کے احکامات

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2017, 8:40 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترک حکام نے جمعرات کو 35 صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے ماہرین کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، جن پر الزام ہے کہ اْن کے اس عالم دین سے رابطے ہیں جو گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کی سازش کے سرغنہ بتائے جاتے ہیں۔سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے، ’انادولو‘ نے خبر دی ہے کہ مشتبہ افراد آپسی رابطے کے لیے مبینہ طور پر وہی مسیجنگ کی اپلیکیشن استعمال کرتے ہیں جو امریکہ میں موجود روحانی راہنما فتح اللہ گولن کے حامیوں کے زیر استعمال ہے۔انادولو نے بتایا ہے کہ اس شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان صحافیوں کو ”دہشت گرد تنظیم کی رکنیت حاصل ہے“۔
ترکی کے دارالحکومت، استنبول میں صحافیوں کے خلاف اس تازہ ترین کارروائی میں اب تک نو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں براک اکی بھی شامل ہیں جو حزب مخالف کے اخبار، ’برجن‘ کے ایڈیٹر ہیں۔ترکی کی صحافیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ جولائی 2016ء میں صدر رجب طیب اردوان کو اقتدار سے ہٹانے کی ناکام کوشش کے بعد سے اب تک میڈیا کے 150 ادارے بند کردیے گئے ہیں، جب کہ 160 کے قریب ترک صحافیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔صحافیوں کے خلاف اس سخت کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 50000 افراد کو قید کی سزا دی جا چکی ہے، جب کہ 100000 سے زائد سرکاری ملازمین کا روزگار چھینا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔