تیونس کے مفتی اعظم کو بدعنوانی کے الزام پرعدالت کا سامنا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 4:13 PM | عالمی خبریں |

تیونس20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حالیہ چند دنوں سے تیونس میں مرد وزون کی میراث میں برابری کے حوالے سے جاری متنازع بحث کے جلو میں ملک کے مفتی اعظم کے خلاف بدعنوانی کے ایک الزام نیایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیونس کے مفتی اعظم عثمان بطیخ سنہ 2015ء میں ملک کے وزیر برائے مذہبی امور تھے۔ انہوں نے حج کے موقع پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور کرپشن کے مرتکب ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تیونس میں مفتی اعظم کے خلاف کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم الحبیب الصید کے پراسیکیوٹر جنرل نے مفتی عثمان بطیخ کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی ہے۔تیونس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت میں دائر کردہ درخواست میں سابق وزیر مذہبی اور موجودہ مفتی اعظم کی مبینہ بدعنوانی کے دستاویزی ثبوت بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ ان ثبوتوں میں حجاج کرام کی رہ نمائی کے لیے ان کے ساتھ جانے والے افراد کے چناؤ میں بے احتیاطی برتی گئی تھی، حتیٰ کہ ان میں سے بعض افراد کو ان کی اپنی مرضی سے یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

جنوری 2016ء کو عثمان البطیخ کو جمہوریہ تیونس کا مفتی اعظم مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت اس عہدے پر فائز ہیں مگر سرکاری عہدہ ہونے کے باوجود ان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔ ضرورت پڑنے پر انہیں عدالت میں طلب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عثمان بطیخ کی کچھ عرصہ قبل تیونس میں وراثت میں مرد وزن کے درمیان مساوات کی بحث میں بھی حصہ لیا تھا۔ پہلے انہوں نے وراثت میں مرد اور عورت کی مساوات کی مخالفت کی تھی مگر بعد ازاں اپنی رائے بدل کر صدر باجی قاید السبسی کی رائے سے اتفاق کر لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔