روسی مندوب نے امریکہ اور روس کے درمیان جنگ کو ممکنہ بتادیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2018, 12:54 PM | عالمی خبریں |

نیویارک13اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ میں روسی سفیر وسیلی نیبنزیا کا کہنا ہے کہ "اولین ترجیح جنگ کے خطرے کو ٹالنا ہے"۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد کہی۔امریکا اور روس کے درمیان جنگ چھڑنے کے امکان سے متعلق روسی مندوب کا کہنا تھا کہ "ہم کسی بھی چیز کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے۔ادھر امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بڑے حملے کے تیاری کے سلسلے میں سب سے بڑے بحری اور فضائی بیڑے کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی بحری جنگی جہاز "یو ایس ایس ڈونلڈ کْک" تقریبا 60 "ٹوم ہاک" میزائلوں کے ساتھ بحیرہ روم میں مستعد حالت میں ہے۔ اس کے علاوہ تین دیگر بحری جہاز بھی ہیں۔ مزید برآن ضخیم طیارہ بردار بحری جہاز "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین" بدھ کے روز امریکی ریاست ورجینیا سے خطّے کی جانب روانہ ہو گیا۔ جہاز پر تقریبا 90 لڑاکا طیارے ، پانچ جنگی جہاز اور ٹوم ہاک میزائل موجود ہیں۔روسی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ "مغرب کی عسکری مداخلت انتہائی خطرناک ہو گی کیوں کہ وہاں ہمارے فوجی موجود ہیں۔ یہ خطرات اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے اپیل کی تھی کہ شام کی صورت حال کو کنٹرول سے باہر جانے سے روکا جائے۔ انہوں نے حالیہ پیچیدہ تعطل کے حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ادھر ماسکو میں کرملن ہاؤس نے باور کرایا ہے کہ شام میں روس اور امریکی فوجوں کی کارروائیوں کے حوالے سے دونوں ملکوں کے عسکری اہل کاروں کے درمیان ایک خصوصی ٹیلیفون لائن کے ذریعے رابطے کا چینل اس وقت "سرگرم" ہے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔