ویتنام کے ساتھ دو طرفہ تجارت سود مند ہوگی: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 12:03 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 12نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ویتنام کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے خواہاں ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے لیے سودمند ہو گی۔اتوار کو ہنوئی میں ویتنام کے صدر ٹران ڈئی کوانگ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ "تجارت کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممالک کو قواعد میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ میرے لیے یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ ویتنام حالیہ برسوں میں امریکہ کے لیے تیزی بڑھتی ہوئی برآمدی منڈی بنا ہے۔"انھوں نے اپنے ویتنامی ہم منصب کو اپنے ہاں اقتصادی اصلاحات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سراہا۔امریکی صدر نے مزید بتایا کہ "ہم نے ابھی ویتنام میں امریکی مصنوعات کے بارے میں زبردست تبادلہ خیال کیا۔ میں پراعتماد ہوں کہ امریکی توانائی، زراعت، مالی شعبہ، ہوابازی اور دفاعی مصنوعات آپ کی بہت سی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہیں۔ نہ صرف قابل بلکہ یہ کسی سے بھی بہتر ہیں۔"مترجم کی مدد سے بات کرتے ہوئے کوانگ سے ٹرمپ سے اپنی ملاقات کو سودمند قرار دیا اور کہا کہ " صدر کا ویتنام کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔"دونوں راہنماؤں نے شمالی کوریا اور جنوبی بحیرہ چین سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیے اپنے انتباہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ ملک خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔"جیسا کہ میں نے جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ تمام ذمہ دار ریاستیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں کہ شمالی کوریا کی باغی ریاست کو دنیا کو ناقابل فہم جانی نقصانات کی دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔۔۔ہم استحکام چاہتے ہیں نہ کہ افراتفری اور ہم امن چاہتے ہیں نہ کہ جنگ۔"اس سے قبل اتوار کو ہی ٹرمپ نے شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اْن کی طرف سے ان پر کی گئی تنقید کا جواب بھی دیا۔کم نے انھیں ایک ایسا بوڑھا کہا تھا جو اپنی ذہنی صلاحیت کھو رہا ہوتا ہے۔ٹوئٹر پر ٹرمپ نے کہا کہ "کم مجھے بوڑھا کہہ کر کیوں برا بھلا کہیں گے جب کہ میں نے انھیں کبھی چھوٹا اور موٹا نہیں کہا۔ میں نے ان سے دوستی کی بہت کوشش کی اور شاید کسی دن ایسا ہو بھی جائے۔"پریس کانفرنس میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ دونوں دوست بن جائیں تو صدر کا کہنا تھا کہ "میرا خیال ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے۔ زندگی میں بہت سے حیران کن چیزیں ہوتی ہیں۔"

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔