افغان پالیسی کا اعلان جلد متوقع، کئی آپشن زیر غور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 12:56 PM | عالمی خبریں |

نیویارک18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حکام اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں افغانستان سے فوج نکالنے کے بعد سیکیورٹی کی صورت حال میں مدد کے لیے وہاں پرائیویٹ فوجی کنٹریکٹر بھیج دیے جائیں۔امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے جمعرات کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ افغان جنگ کے خاتمے سے متعلق حکمت علمی کا فیصلہ کرنے کے نزدیک پہنچ چکی ہے، جو امریکی تاریخ کا طویل ترین تنازع ہے۔وزیر دفاع نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ بہت جلد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ جنگ سے متعلق نئی حکمت علمی پر صلاح مشورے کے لیے صدر ٹرمپ جمعے کے روز اپنی قومی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ نائب صدر مائک پینس سے ملاقات کریں گے۔اس وقت جن آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے وہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا یا اپنے تمام فوجیوں کو وہاں سے نکلنا شامل ہیں۔امریکہ اور نیٹو ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی مدد کے 16 سال بعد بھی افغان فوج ابھی تک طالبان پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، جنہوں نے حالیہ عرصے میں افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔امریکی جنرل اس صورت حال کو جوں کی توں اور پریشان کن قرار دیتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے میٹس کوافغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کا اختیار دیا تھا لیکن کئی مہینے گذر جانے کے باوجود صور ت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکی ہے۔اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی اور تقریباً 5000 نیٹو فوجی موجود ہیں، جو بنیادی طور پر مشاورت اور تربیت کے فرائض سرا نجام دے رہے ہیں۔ایک امریکی تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن کے جنوبی ایشیا امور کے ایک ماہر جونا بلینک کا کہنا ہے کہ جو رپورٹس ان کی نظر سے گذری ہیں ان کے مطابق فوجیوں کی تعداد میں تین سے پانچ ہزار کا اضافہ متوقع ہے۔ لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجیوں کے اضافے سے جنگ کی صورت حال میں مجموعی طور پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔وہائٹ ہاؤس کے ایک سینیر مشاورت کار سٹیو بنن، جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کو مشورہ دینے والی ٹیم میں شامل ہیں، افغانستان سے امریکی فوجیوں کی مکمل انخلا اور اس کے بدلے میں پرائیویٹ ملیشیا بھیجنے کے حق میں ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلیک واٹر سیکیورٹی کمپنی کے بانی ایرک پرنس اور ڈین کروپس کے مالک سٹیفن فین برگ نے بھی وہائٹ ہاؤس کو اپنی تجاویز دیں ہیں۔لیکن بااثر افغانوں کی بڑی تعداد، اپنے ملک اور عراق میں بلیک واٹر کے تلخ تجربات کے پیش نظر پرائیویٹ ملیشیا کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔