ٹرمپ کی ایران کے جوہری معاہدے کا ازسر جائزہ لینے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 8:10 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور اس بات کا اندازہ لگایا جائے کہ آیا ایران پر سے تعزیرات معطل کیا جانا امریکہ کی قومی سلامتی کے مفادات کے لیے اہم ہے یا نہیں۔اس بات کا انکشاف وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن کو منگل کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ منگل تک ایران 2015ء میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔لیکن ان کے بقول باجودیکہ ایران بدستور مختلف جگہوں اور ذرائع سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ایک بڑی ریاست ہے۔
مغربی ممالک یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ تہران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے کوشاں ہے لیکن ایران ان دعوؤں کی تردید کرتا رہا ہے۔2015ء میں ہونے والے معاہدے کے تحت اسے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرتے ہوئے صرف اس حد تک یورینیم افڑودہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس سے وہ جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کر سکے۔اس کے عوض ایران پر دہائیوں سے عائد اقتصادی پابندیوں کو نرم کر دیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ اس معاہدے کے ناقد رہے ہیں اور ان کی طرف سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ امریکہ ایران پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اگر امریکہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو مبصرین کے خیال میں یہ تہران کے لیے بین الاقوامی معاہدے سے علیحدہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔