انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق امریکی ایجنسیوں کا دعویٰ درست ہے: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:25 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،19جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اپنے ایک روز پہلے کے بیان کو پلٹتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی انٹیلی جنیس اداروں کے اس نتیجے کو تسلیم کرتے ہیں کہ روس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اپنے خفیہ اداروں کی تحقیقات کے اس نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں کہ 2016 میں جب ہمارے انتخابات ہوئے تو اس میں روس نے دخل اندازی کی تھی۔

صدر ٹرمپ کے یہ تبصرے ان کے ایک روز قبل کے بیان کے بعد سامنے آئے ہیں۔ پیر کے روز انہوں نے صدر پوٹن کے اس انکار کو اعلانیہ تسلیم کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روس امریکی صدارتی انتخابات میں کسی بھی دخل اندازی میں ملوث نہیں تھا۔

صدر کے اس بیان پر ری پبلیکن اور ڈیموکریٹک، دونوں پارٹیوں کے قانون سازوں نے یہ کہتے ہوئے شديد تنقید کی کہ ٹرمپ اپنے ملک کی انٹیلی جینس ایجنسیوں پر ایک غیر ملکی لیڈر کے الفاظ کو فوقیت دے رہے ہیں۔ قانون سازوں نے صدر کے تبصروں کو شرم ناک اور امریکی صدارت کے لیے توہین آمیز قرار دیا۔

منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں ری پبلیکن پارٹی کے قانون سازوں کے ساتھ ملاقات میں صدر ٹرمپ نے کہا جب انہوں نے ہیلسنکی میں اپنے بیان کا تحریری ریکارڈ دیکھا تو انہیں اپنی غلطی کا إحساس ہوا۔

صدر کا کہنا تھا کہ میرے تبصرے کے سب سے اہم جملے میں مجھ سے ایک لفظ غلط طور پر ادا ہوا۔ میں نے Wouldn’t کی بجائے

Would کہا۔ جب کہ اصل میں میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ مجھے ایسی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ وہ روس کیوں نہیں ہے۔

یعنی صدر ٹرمپ کے بقول وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے نہ ہونے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ لیکن ان سے گفتگو کے دوران Not کا لفظ رہ گیا۔ اور مفہوم الٹ ہوگیا۔

لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی مداخلت کا انتخابی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑا جس میں انہیں ہلری کلنٹن پر فتح حاصل ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔