ہم ابھی پیچھے ہیں:ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر کا اعتراف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 3:22 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،24؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی خاتون مینجر کیلان کانوے نے اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ رائے شماری سے متعلق سروے رپورٹوں کے مطابق امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اپنی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔اتوار کے روز ’’این بی سی‘‘چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے ہیں۔کانوے نے مزید کہا کہ ہیلری کو "بڑی خصوصیات" حاصل ہیں ، ان میں انتخابی مہم کے لیے زیادہ بڑا فنڈ بھی شامل ہے جس سے وہ ٹی وی اشتہارات خریدنے کے لیے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔گزشتہ ہفتے ہیلری کے ساتھ ہونے والے مناظرے میں ٹرمپ نے امریکی انتخابات کے نتیجے کے احترام کو مسترد کرتے ہوئے امریکا میں جمہوریت کے ایک ستون کو چیلنج کر دیا تھا۔مناظرے کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی جیت کی صورت میں وہ انتخابی نتائج کو قبول کر لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔