ٹرمپ اور پوتین اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متّفق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 11:13 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن18اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی انتظامیہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔

جمعرات کے روز امریکی انتظامیہ کے ایک ذمّے دار نے بتایا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات میں شام میں ایران کے کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی پر روک کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔

یہ ملاقات جولائی میں ہلسنکی میں ٹرمپ اور ولادی میر پوتین کے درمیان سربراہ ملاقات کے بعد ہو گی جس نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔