بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا پارٹی نے یشونت اور شترگھن کو کچھ زیادہ ہی اہمیت دے رکھی تھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:12 PM | عالمی خبریں |

نئی دہلی ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کافی وقت سے باغیانہ تیور دکھانے کے بعد آخر کار یشونت سنہا نے بی جے پی چھوڑ دیا۔جس پر بہار سے پارٹی کے ایم پی گوپال نارائن سنگھ نے ان پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت میں پڑے عہدے کی خواہش پوری نہ ہونے پر انہوں نے پارٹی چھوڑی ۔گوپال نارائن سنگھ نے کہاکہ یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا کو پارٹی نے بہت زیادہ اہمیت دے رکھی تھی۔جس نے انہیں مغرور بنا رکھا تھا۔میں سوچتا ہوں کہ بیٹے کے وزیر بننے کے بعد وہ خود بڑا عہدہ چاہتے تھے جب ان کی خواہش پوری نہیں ہوئی تووہ پارٹی کے بارے میں برا بھلاکہنے لگے۔غور طلب ہے کہ یشونت سنہا نے ہفتہ 21 اپریل کو بی جے پی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ان کی دلیل دی تھی کہ جمہوریت خطرے میں ہے اور وہ اس کے خلاف مہم جاری رکھیں گے۔یشونت سنہا طویل عرصے سے بی جے پی کے خلاف حملہ آور رہے۔آغاز میں انہوں نے ایک مضمون لکھ کر ملک کی معیشت ڈوبنے کی بات کہی تھی۔اس کے بعد وہ مسلسل بی جے پی کی قیادت اور مرکزی حکومت پر حملے بولتے رہے۔ یشونت سنہا ہی نہیں شتروگھن سنہا بھی بی جے پی کے لئے اپنے بیانات سے مصیبتیں پیدا کرتے رہے ہیں۔شتروگھن سنہا اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈراکھلیش یادو سے لے کر اروند کیجریوال تک کی کھلے عام تعریف بھی کر چکے ہیں۔یشونت سنہا نے گرچہ بی جے پی سے ناطہ توڑ لیا ہے، مگر شتروگھن سنہا اب بھی پارٹی میں بنے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ خود پارٹی نہیں چھوڑیں گے گرچہ بی جے پی باہر کر دے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔