جرمنی اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں:عادل الجبیر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 27th September 2018, 4:10 AM | عالمی خبریں |

ریاض 26ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) 
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے جرمن ہم منصب ہایکو ماس کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اْنہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عادل الجبیر نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ریاض اور برلن کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک مضبوط تاریخی تعلقات اور تزویراتی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ سعودی عرب بھی جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ خطے اور پوری دنیا میں امن وامان اور استحکام کے لیے جرمنی اور سعودی عرب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دونوں ممالک عالمی اقتصادیات پر بھی مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔ انہوں نے جرمن وزیر خارجہ کو دو طرفہ تعاون اور تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کے لیے سعودی عرب کے دورے کے دعوت دی اور کہا کہ سعودیہ بھی جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ خیال رہے کہ جرمن وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بات چیت اور اعتماد سازی کے اقدامات کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔