سینیٹ کا خصوصی اجلاس، جج کے طور پر کیونو کی نامزدگی کی توثیق

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th October 2018, 9:00 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 7اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) امریکی سینیٹ نے ہفتے کے روز سپریم کورٹ کے جج کے طور پر بریٹ کیونو کی نامزدگی کی توثیق کی، جس سے قبل اْن پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد کئی ہفتوں تک ان کے کردار اور مزاج پر تنازع جاری رہا۔اْن کے حق میں 50 جب کہ مخالفت میں 48 ووٹ پڑے۔تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کیونو کے آنے سے، جنھیں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نامزد کیا تھا،4۔5 سے 'کنزرویٹو' ججوں کو عدالت میں اکثریت حاصل ہو جائے گی۔عمر بھر کی تعیناتی کا مطلب یہ ہوا کہ 53 برس کے کیونو کئی عشروں تک ملک کی سب سے بڑی عدالت کے لیے خدمات بجا لائیں گے۔کیونو سپریم کورٹ کے جسٹس انتھونی کنیڈی کی جگہ لیں گے، جو ریٹائر ہوئے ہیں۔ نو ارکان کی عدالت اس وقت صرف آٹھ ججوں پر مشتمل ہے۔کئی ہفتوں تک ملک شدید مباحثے کی زد میں رہا ہے، جمعے کو قدامت پسند اپیلز کورٹ کے جج کے لیے دو معتدل سینیٹروں نے اپنی حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد سینیٹ میں کیونو کی توثیق روکے جانے کی کوئی واضح صورت باقی نہیں رہی تھی۔نامزدگی کی توثیق کے لیے ہفتے کے روز 3.30 بجے شام امریکی سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے، جب کہ ایوان نمائندگان کی عمارت کے سامنے کیونو کے سینکڑوں مخالف، جن میں اکثریت خواتین کی تھی، احتجاج کرتے رہے۔ مظاہرین "اْن کے خلاف ووٹ دو" کے نعرے بلند کر رہے تھے؛ جب کہ اْنھوں نے پوسٹر آویزاں کر رکھے تھے جن میں ''میں زیادتی کی شکار ہوں، میں مسائل پیدا نہیں کر رہی۔اس سے قبل، واشنگٹن میں ری پبلیکن سینیٹر سوزن کولنز کی رہائش گاہ کے سامنے ایک 'ٹاؤن ہاؤس' اجلاس منعقد ہوا جس پر ریاست میئن کا پرچم الٹا لہرا رہا تھا، جو مظاہرین کی جانب سے کیونو کی حمایت پر احتجاج کی ایک علامت تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔