نامزد جج کیونو کی سینیٹ سے توثیق کا امکان بڑھ گیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2018, 9:24 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) صدر ٹرمپ کے نامزد امیدوار بریٹ کیونو بظاہر سپریم کورٹ میں تاحیات جج کے عہدے پر منتخب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔امریکی سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی تاحیات ہوتی ہے۔بریٹ کیونو کے جج منتخب ہونے کے امکان میں اضافہ دو کلیدی سینیٹرز کی رائے ان کے حق میں تبدیل ہونے کے ہوا ہے۔جمعے کے روز دو اہم سینیٹرز نے کہا کہ نامزد جج پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ، انہیں نامزدگی کی توثیق کے حق میں ووٹ دینے سے روک نہیں سکے گا۔توقع ہے کہ سینیٹ ہفتے کے روز کیونو کے لیے ووٹنگ کرے گی۔ اگر سینیٹ ان کی نامزدگی کی منظوری دے دیتی ہے تو ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں دائیں بازو کی اکثریت سے متعلق صدر ٹرمپ کی مہم کامیاب ہو جائے گی۔بظاہر یہ دکھائی دے رہا ہے کہ دو اہم سینیٹرز ری پبلیکن سوزین کولنز اور ڈیموکریٹ سینیٹر جو مینشن، نامزد جج کیونو کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ سینیٹ میں جج کی نامزدگی اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر کئی ہفتوں سے بحث جاری ہے۔ کیونو اور ان پر زمانہ طالب علمی کے دوران جنسی حملے کی کوشش کرنے کا الزام لگانے والی خاتون، جو اب یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، دونوں ہی سینیٹ میں پیش ہو چکے ہیں اور سوال جواب کے طویل اور کھٹن مرحلے سے گزر چکے ہیں۔سینیٹ نے نامزدگی کی توثیق، الزامات سے متعلق ایف بی آئی کی تحقیقات تک ملتوی کر دی تھی۔سینیٹر کولنز نے کہا ہے کہ کیونو کے متعلق ان کی رائے اس لیے تبدیل ہوئی ہے کیونکہ انہیں الزام لگانے والی خاتون ڈاکٹر فورڈ کی بات میں وزن نظر نہیں آتا۔جب کہ سینیٹر مین شن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فورڈ نے جو کچھ کہا ہے، ممکن ہے ایسا ہوا ہو، لیکن حقائق یہ ظاہر نہیں کرتے کہ وہ شخص کیونو ہی تھا۔سینیٹ کے 100 ارکان کے ایوان میں ری پبلیکن کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور ان دو اہم سینیٹرز کی سوچ تبدیل ہو جانے کے بعد کیونو کی نامزدگی کی توثیق کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔