”دہشت گردی کے نام پر دہشت“ چہارشنبہ کو شہر میں اہم مباحثہ
بنگلورو:22/مئی (ایس او نیوز) دہشت گردی اور اس کے خاتمہ کے نام پر بنے قوانین کے تحت ملک میں پھیل رہی وحشت اور بے بنیاد الزامات پر معصوموں کی گرفتاری کے موضوع پر بروز چہارشنبہ 24 مئی کو دوپہر ڈھائی تا ساڑھے چار بجے نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی، ناگر بھاوی کے کانفرنس ہال میں لاء اینڈ سوسائٹی کمیٹی (ین یل یس آئی یو)کے زیر اہتمام اہم مباحثہ منعقد ہے، جس میں محمد عامر خان جنہوں نے دہشت گردی کے الزام میں 14 برس تک قید کی سعوبتیں کاٹیں، اور ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر رہا ہوتے ہوئے ”بے گناہی ثابت کرنے کے 14 سال“ نامی کتاب تصنیف کی اور اب وہ حقوق انسانی تنظیم انہد سے منسلک ہے۔ اس طرح 9 سال تک بے گناہ ہونے کے باوجود جیل میں قید رہنے والے عبدالوحید شیخ جنہوں نے ”بے گناہ قیدی“ نامی کتاب تصنیف کی اور ممبئی کے کرمنل وکیل ڈاکٹر یوگ موہت چودھری حصہ لیں گے اور اپنی بے گناہی کی داستان کے علاوہ بغیر کسی ثبوت کے قید و بند کی مسعوبتیں جھیلیں اس کی کہانی سنائیں گے کہ کس طرح مخصوص فرقہ کو دہشت گردی کے نام پر بد نام کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔