امریکی بحری جہاز کا آئل ٹینکر سے تصادم، 10فوجی اہل کار لاپتہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 4:06 PM | عالمی خبریں |

سنگاپور،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سنگاپور کے مشرق میں اس کا بحری جنگی جہاز ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جہاز پر موجود امریکی اہل کاروں میں سے 10لاپتہ ہو گئے۔امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس ایس جان مکین نامی جہاز کا یہ تصادم 21اگست کی صبح سنگاپور کے مشرقی سمندر میں پیش آیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں امریکی بحری جنگی جہاز کے عقبی بائیں حصے کو نقصان پہنچا۔ مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کاری سے اس وقت تلاش اور امداد کا آپریشن جاری ہے۔بیان کے مطابق اس تصادم کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 5:24موصول ہوئی جب کہ امریکی بحری جنگی جہاز سنگاپور کی بندرگاہ کی جانب اپنے معمول کے دورے پر تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔