بدترین شکست نے پاکستانی کوچ مکی آرتھر کی پریشانی بڑھا دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 1:29 PM | اسپورٹس |

دبئی:،25؍ستمبر (ایجنسی)  ہندوستان سے میچ میں بدترین شکست نے پاکستانی کوچ کی پریشانی بڑھا دی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کو   ہندوستان  سے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم اس وقت اعتماد کے بحران کا سامنا کررہی ہے،ڈریسنگ روم میں شکست کا خوف موجود ہے،ہمارے لیے یہ حقیقت پسندی کے ساتھ سوچنے کا وقت ہے کہ ٹیم کہاں کھڑی ہے، بھارت کو بہترین کرکٹرزکی خدمات حاصل ہیں، اگر ان کو ذرا سا بھی موقع دیں تو بھاری پڑ جاتے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کا اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں تھا،  ہندوستانی اننگز کی ابتدا میں ہی وکٹیں لینے کی ضرورت تھی،1،2 مواقع بھی ملے لیکن ہم فائدہ نہ اٹھا سکے،روہت شرما یا شیکھر دھون جیسے بیٹسمینوں کو چانس دے دیں تو وہ حریف پر حاوی ہوجاتے ہیں۔

کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم ابھی تشکیل نو کے مراحل سے گزر رہی ہے،اسکواڈ میں شعیب ملک200،سرفراز احمد اور محمد عامر 50،50انٹرنیشنل میچز کے ساتھ سب سے زیادہ تجربہ کار کرکٹرز ہیں۔

مکی آرتھر نے جسپریت بمرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیسر کو نیٹ میں بولنگ کرتے دیکھا،انھوں نے ایک کے بعد ایک یارکر کرنے کی مسلسل پریکٹس جاری رکھی،میں اپنے نوجوان بولرز کو ویڈیوز دکھاؤں گا کہ ٹریننگ میں آزمائے جانے والے حربوں سے میچ کے دوران کس طرح کام لیتے ہیں۔

کوچ نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ سیمی فائنل بن چکا،ہمیں مشکل وقت میں بہترین پرفارم کرنا ہوگا،ہم ماضی میں ایسا کرچکے ہیں، کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنا ہوگا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...