طالبان کے حملے میں 18 افغان ، 25 شدت پسند ہلاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2018, 8:29 PM | عالمی خبریں |

کابل 11مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 18 افغان فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 25 طالبان بھی مارے گئے۔فراہ کے ضلع بالا بلوک میں افغان فوجی طالبان کے خلاف کارروائی کیلیے جمع ہو رہے تھے کہ اچانک جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس میں 18 فوجی ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے حملے کی تصدیق کی ہے، حملے کے بعد طالبان اور فوج میں شدید لڑائی ہوئی جس میں 25 طالبان بھی مارے گئے، بعد میں افغان فوج نے فضائیہ کی بھی مدد لی، طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں افغان فوج کے 53 کمانڈوز ہلاک یا زخمی ہوئے، طالبان نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان نے مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈونیشیا میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت نہ کریں جس میں افغانستان میں امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ ایران کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ نے افغانستان میں امن و امان کی صورت حال کو سب سے بڑا چیلنج قرار دے دیا، تہران ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کی حمایت کرتا ہے، ایران تمام افغان دھڑوں کے درمیان قومی مفاہمت اور امن کے عمل سے متعلق مشترکہ کاوشوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

شاہ سلمان ریلیف مرکز کے زیراہتمام جنگ سے متاثر80 یمنی بچوں کی بحالی

یمن میں حوثی شدت پسندوں کی جانب سے جنگ میں جھونکے بچوں کی بحالی کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ اس مرحلے میں جنگ سے متاثرہ 80 بچوں کو بحالی پروگرام سے گذارنے کے بعد ان کے گھروں کو بھیجا جائے گا۔

کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں

امریکا کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس نے ایران کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔