افغانستان کے صوبہ فراہ میں پانچ فوجی طالبان کے ہاتھوں ہلاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2018, 1:31 PM | عالمی خبریں |

کابل24اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس ا نڈیا )افغانستان کے صوبے فراہ میں ایک دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ فراہ کے گورنر محمد ناصر مہری کے مطابق طالبان نے ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول اس حملے میں تین دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔ مہری نے مزید بتایا کہ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔ طالبان نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم طالبان نے یہ کہا ہے کہ انہوں نے آج منگل کو غزنی صوبہ میں چار افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔