افغانستان کے غزنی شہر پرطالبان کا بھیانک حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2018, 9:00 PM | عالمی خبریں |

غزنی ،10؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) افغانستان کے غزنی شہر میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جمعہ کی صبح رہائشی اور تجارتی احاطے پر جم کر فائرنگ کی اور کئی ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت کابل اور جنوبی افغانستان کو جوڑنے والے اس علاقے میں طالبان کا یہ حملہ حالیہ حملوں میں کافی بڑا حملہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری فوجوں اور طالبان کے درمیان جمعرات رات ہی سے جھڑپیں چل رہی تھی اور اس کے بعد فوج نے کابل کو جوڑنے والے ہائی وے کو بند کر دیا۔

غزنی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ طالبان رہائشی اور تجارتی علاقوں میں زبردست فائرنگ کر رہے ہیں اور ایک لمحے بھی ایسا نہیں آیا جب گزشتہ آٹھ گھنٹوں میں فائرنگ رکی ہو۔

ایک اور افسر نے بتایا کہ لوگوں کے لئے گھروں سے باہر نکلنا بہت خطرناک ہو گیا ہے اور ابھی تک اس میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں صحیح معلومات نہیں ملی ہے۔

دریں اثنا، طالبان کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ شہر کے بہت سے حصوں پران کا قبضہ ہے اور اس حملے میں کافی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔