الغوطہ الشرقیہ میں پْرتشدد کارروائیوں پر آنتونیو گوٹیریس کی گہری تشویش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2018, 12:17 PM | عالمی خبریں |

نیویارک 21فرو ری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوٹیریس نے منگل کی شام ایک بیان میں شام کے علاقے الغوطہ الشرقیہ میں جارحیت میں اضافے پر اپنی "گہری تشویش" کا اظہار کیا ہے۔شامی حکومت کی فوج نے دمشق کے قریب محصور علاقے پر شدید بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ منگل کے روز مزید 106 شہری اس خونی کھیل کا شکار ہو کر موت کی نیند سو گئے۔گوتیریس نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کے بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کریں جس میں شہریوں کا تحفظ شامل ہے۔اتوار کی شب سے اب تک 48 گھنٹوں کے دوران الغوطہ الشرقیہ پر بم باری کے نتیجے میں 250 افراد جاں بحق ہوئے۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق اس دوران علاقے میں 6 ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان میں تین ہسپتال ناقابل استعمال ہو چکے ہیں جب کہ دو ہسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق الغوطہ الشرقیہ میں 4 لاکھ کے قریب افراد فضائی بم باری اور توپوں کی گولہ باری کا سامنا کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے کی آبادی جو شامی حکومت کی فوج کے ہاتھوں محصور ہے، اسے سخت ترین حالات کا سامنا ہے جس میں ناقص اور ناکافی خوراک بھی شامل ہے۔آنتونیو گوٹیریس کے مطابق الغوطہ الشرقیہ اْن سیف زونز میں سے ایک ہے جن کے حوالے سے گزشتہ برس مئی میں ماسکو، تہران اور انقرہ کی نگرانی میں معاہدہ طے پایا تھا، لہذا تمام فریق اس سلسلے میں پاسداری کا مظاہرہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔