سوڈانی صدرعمر البشیر نے پارٹی قیادت اپنے نائب کو سونپ دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd March 2019, 12:22 PM | عالمی خبریں |

خرطوم، ، 2 مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے حکمراں جما عت کانگریس کی قیادت جماعت کے نائب صدر احمد محمد ہارون کو سونپ دی ہے۔ ھارون پارٹی قیادت کے انتخابات تک اس کے سربراہ ہوں گے۔سوڈان کی حکمراں جماعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عمر البشیر پارٹی کی سربراہی سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے نائب احمد محمد ھارون کو جماعت کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔خیال رہے کہ سوڈان کے نائب صدر ھارون کو عالمی عدالت انصاف کی طرف سے دارفر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ’اشتہاری‘ قرار دے رکھا ہے ،مگرحال ہی میں سوڈان کی حکمراں جماعت نے انہیں پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا تھا۔سوڈان کی حکمران جماعت کی طرف پارٹی قیادت سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں سوڈانی صدر عمرالبشیر نے احمد محمد ھارون کے بارے میں کہا تھا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ایک ہی مسافت پر ہیں۔اطلاعات کے مطابق صدر عمرالبشیر ایک نئی جماعت کی تشکیل کرسکتے ہیں جو موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے۔سوڈان کی حکمراں جماعت کی قیادت میں تبدیلی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی جب دوسری جانب عوامی مظاہروں کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ گذشتہ جمعہ کو خرطوم میں ایوان صدر میں حکومت نے مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کے لیے اہم فیصلوں کا بھی اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سری لنکا: مسلم مخالف فسادات میں ایک شخص ہلاک، مساجد کو نقصان

حکومتی وزیر رؤف حکیم کے مطابق مسلم مخالف فسادات میں ایک مسلمان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ مسلمانوں کی املاک کو بھی نذر آتش کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ رؤف حکیم کا تعلق مسلم کانگریس نامی سیاسی جماعت سے ہے۔ یہ سیاسی پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔ حکیم کے مطابق مشتعل افراد نے پیر تیرہ ...