ایران: باسیج ملیشیا ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے طلباء پر حملہ آور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2018, 12:09 PM | عالمی خبریں |

تہران 12مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ایران میں پاسداران انقلاب کے ماتحت باسیج ملیشیا نے تہران میں اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے نہتے طلباء پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تہران میں قائم امیر کبیر انڈسٹریل یونیورسٹی کے باہر سیکڑوں طلباء و طالبات نے حراست میں لیے گئے اپنے ساتھی طلباء کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر گرفتار طلباء کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس موقع پر باسیج ملیشیا کے دسیوں مسلح اہلکاروں نے طلباء پر دھاوا بول دیا۔ باسیج اہلکاروں نے نہتے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں طاقت کے ذریعے منتشر کردیا گیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق طلباء ایران کی انقلاب عدالتوں کی طرف سے طلباء کو دی جانے والی قید کی سزاؤں کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔ انہوں نے ایک انقلاب عدالت کی طرف سے ایک طالب علم کو نو سال قید کی سزا کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور ان کی سزا کو ظالمانہ قرار دیا۔خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے مطابق باسیج ملیشیا سے تعلق رکھنے والے بعض طلباء نے بھی اصلاح پسند جماعتوں مقرب طلباء پر تشدد کیا۔ احتجاجی طلباء نے ایرانی رجیم اور جوڈیشل کونسل کے چیئرمین کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔خیال رہے کہ ایران میں چند ہفتے قبل اٹھنے والی احتجاجی تحریک کے دوران پولیس نے سیکڑوں طلباء کو حراست میں لے لیا تھا۔ جامعہ تہران سمیت مختلف جامعات کے 50 طلباء کا ایرانی عدالتوں میں ٹرائل جاری ہے جب کہ دسیوں طلباء کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔