اسپین: 13 ہلاکتیں، دوسرا دہشت گرد حملہ ناکام، ملک میں سوگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 2:53 PM | عالمی خبریں |

بارسلونا18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسپین میں پولیس کا کہنا ہے کہ کیمبرلز میں ایک دوسرے دہشت گرد حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم پانچ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جمعرات کو بارسلونا میں نامعلوم شحض نے اپنی وین راہ گیروں پر چڑھا دی تھی۔ اس حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔سپین کے وزیراعظم نے اس واقعے کو ’جہادیوں کا حملہ‘ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حملے کے بعد تین دن سوگ کا اعلان کیا۔‘حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک دوسرا حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری بیلٹس پہنی ہوئی تھیں۔

حکام بارسلونا اور کیمبرلز کے حملوں کے تانے بانے بدھ کو ایک گھر میں ہونے والے دھماکے سے جوڑتے ہیں، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں جبکہ کیمبرلز کی بندرگاہ پر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔اس سے پہلے جمعرات کی شام کو بارسلونا میں ایک گاڑی کے پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑنے سے 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

جمعرات کی شام کو بارسلونا میں ایک گاڑی کے پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑنے سے 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمرلز میں پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ایک حملہ آور زخمی بھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد تھے تاہم انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔سپین کے میڈیا کے مطابق کیمبرلز میں بھی حملہ آوروں نے جمعے کی صبح ایک گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کی کوشش کی اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔ یہ حملہ بالکل بارسلونا والے حملے کی طرز پر تھا۔اس سے پہلے بارسلونا حملے کے شبہے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم ان دونوں میں کوئی بھی اس وین کا ڈرائیور نہیں تھا جو گاڑی سے نکل کر پیدل فرار ہوا۔ پولیس تاحال اس حملہ آور کی تلاش میں ہے۔دولتِ اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے فوجیوں کی کارروائی تھی۔

ایک دوسرے واقعے میں بارسلونا کے نواحی علاقے میں پولیس ایک چیک پوسٹ پر ایک شخص کو ہلاک کیا جس نے گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھانے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس کا تعلق بارسلونا حملہ آوروں سے تھا یا نہیں۔پولیس نے اس شخص کی تصویربھی جاری کی ہے جس نے کاغذات کے مطابق بارسلونا حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی۔گذشتہ برس جولائی کے بعد سے یورپ میں کیے جانے والے حملوں کے دوران اسی طرح پیدل چلنے والے لوگوں پر گاڑیاں چڑھائی گئیں۔سپین کے وزیرِ اعظم نے بارسلونا کے دورے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ ’دہشت گردوں کو ہم نے اتحاد سے شکست دے دی ہے۔امریکہ حملے کے بعد تحقیقات کے لیے سپین کو اپنے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر کے دہشت گرد جان لیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔