بم کی افواہ کے بعد اسپین میں مشہور گرجا گھر خالی کرالیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th September 2017, 12:03 AM | عالمی خبریں |

میڈریڈ،13ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ بارسلونا شہر میں واقع مشہور گرجا گھر ساگراڈا فامیلیا میں بم کی افواہ کے بعد گرجا گھر کو خالی کرالیا گیا تھا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کریکر ماہرین نے چھان بین کے بعد گرجا گھر کو کلیر قرار دیا۔اسپانوی پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ گرجا گھر میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم اب زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

قبل ازیں اسپانوی پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکام نے بارسلونا میں واقع گرجا گھر میں بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد گرجا گھر کا محاصرہ کرلیا ہے۔ شہریوں کو تاکید کی گئی تھی کہ وہ تا اطلاع ثانی چرچ کی حدود سے دور رہیں تاکہ انسداد دہشت گردی حکام بم سے متعلق ملنے والی اطلاع کی چھان بین کرسکیں۔خیال رہے کہ بارسلونا میں گذشتہ ماہ ایک شدت پسند نے شاہراہ لاس رامبلاس پر اپنی گاڑی راہ گیروں پر چڑھا دی تھی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں کم سے کم سولہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔