امریکہ: کیرولائنا میں ٹرین حادثہ ،2 افراد ہلاک،100سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 11:18 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 5فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک او100سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین نیو یارک سے میامی جا رہی تھی جب ریاست کیرولائنا کے دارالحکومت کولمبیا کے قریب ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث گاڑی کا انجن اور کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ایمٹریک ٹرین میں 139مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجینئر اور کنڈیکٹر ہلاک جبکہ 116 مسافر زخمی ہوگئے۔جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہینری میک ماسٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمٹریک ٹرین غالبا غلط ٹریک پر جارہی تھی جہاں یہ پہلے سے موجود مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ٹرین کے زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ یہ امریکا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ایمٹریک ٹرین کا تیسرا حادثہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔