آ ئین وجمہوریت کی بقاء کے لئے قائم فورم کی وزیر اعلیٰ سدرامیا سے ملاقات؛ سیکولر ووٹوں کو تقسیم ہو نے سے روکنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th March 2018, 10:15 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔29؍مارچ(ایس او نیوز) آ نے والے اسمبلی انتخابات میں سیکولر ووٹوں کو کسی بھی حال میں تقسیم نہ ہونے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئین و جمہوریت کی حفاظت کے لئے قائم فورم کے ایک وفد نے سابق ریاستی وزیر اور بزرگ دانشور اے کے سبیا کی قیادت میں وزیراعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کی۔ انہوں نے سدرامیا سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنے والے انتخابات میں سیکولر ووٹ کسی بھی حال میں تقسیم نہ ہونے پائیں ۔انہوں نے  کہاکہ سبھی سیکولر سیاسی جماعتوں سے ان کا فورم فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن وامان کے لئے کام کررہا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اے کے سبیا کی قیادت میں یہ فورم  تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کررہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران وفد نے ان سے گزارش کی کہ فرقہ پرست طاقتوں کی سرگرمیوں پر سختی سے روک لگائے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے ان مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کہاکہ سیکولر ووٹوں کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی جے ڈی ایس جیسی سیاسی جماعتوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جنتادل (ایس) کے ساتھ مفاہمت کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فی الوقت اس پر کوئی بھی فیصلہ وہ اپنے طور پر نہیں لے سکتے۔ اے کے سبیا نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ حال ہی میں انہوں نے جنتادل (ایس) سربراہ دیوے گوڈا سے ملاقات کرکے بات چیت کی اور ان سے گزارش کی کہ سیکولر ووٹوں کو تقسیم ہونے سے روکنے کے لئے تعاون کیا جائے ، تاہم دیوے گوڈا نے جہاں غور کرنے کا یقین دلایا وہیں کمار سوامی نے اس کی مخالفت کی ، جس کی وجہ سے بات چیت ادھوری رہ گئی۔اے کے سبیا نے کہا کہ ان کی طرف سے یہ جدوجہد نہیں رکے گی آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔ اب نہ سہی آنے والے دنوں میں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لئے کانگریس اور جنتادل (ایس) کو ایک ساتھ کام کرنا چاہئے۔ ورنہ ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کو ہرانا مشکل ہوجائے گا۔ کمیٹی کے لیڈر کے ایل اشوک نے بتایاکہ اے کے سبیا اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے وزیراعلیٰ سدرامیا سے یہی گزارش کی ہے کہ کسی بھی حال میں سیکولر ووٹوں کو تقسیم نہ ہونے دیا جائے اور ریاست کو فرقہ پرستی کی طرف لے جانے کے درپے قوتوں کو شکست دی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...