سدارمیا انٹی گریٹیڈ مائیکرو اری گیشن پروجیکٹ کو قوم کے نام منسوب کریں گے 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th August 2017, 1:01 AM | ریاستی خبریں |

وجئے پورا:16/اگست(ایس او نیوز) وزیراعلیٰ سدارامیا آئندہ ماہ ایشیا کے سب سے بڑے انٹی گریٹیڈ مائیکرو اری گیشن سسٹم رام تھل مائیکرو اریگییشن پروجیکٹ کو قوم کے نام کریں گے ۔وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے آج اس بات کا اعلان کیا۔قومی سطح کے واٹر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام محکمہ آبی وسائل ، وجئے پورہ ضلع انتظامیہ اور جالا بیرادی تنظیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا ہے ، ، کہاکہ باگل کوٹ کے ہنگوڑ تعلقہ کی تقریبا 70000ایکڑ اراضی کو سیراب کیاجائے گا جو بنجر ہے ۔اس سے پانی سے موثر استفادہ ہوسکے گا ۔پاٹل نے کہا کہ آبی وسائل کے محکمہ نے مزید پانچ لاکھ ایکڑ اراضی کو مائیکرو اریگیشن اسکیم کے تحت لانے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔انہوں نے کہا ''سنگاتولور لفٹ اریگیشن سسٹم، کرشنا طاس میں کُپل لفٹ اریگیشن سسٹم اور کاویری کے طاس کی پوری گلی مائیکرو اریگیشن سسٹم ، ریاست کے چھوٹے آبپاشی کے پروجیکٹس میں شامل ہیں جو پیشرفت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ان پروجیکٹس کے آغاز سے کرناٹک پورے ملک میں سب سے زیادہ چھوٹے آبپاشی کے پروجیکٹس والی ریاست بن جائے گی۔ان پروجیکٹس کے سبب اس علاقہ میں زرعی پیداوار میں بتدریج اضافہ کے نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کویقینی بنایا جائے گا کہ اس علاقہ کے کسانوں کو مزید فائدے پہنچے ۔ہم زرعی راہداری بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ریاست میں آبپاشی کے علاقہ میں اضافہ ہوجائے گااوراگروپروسیسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں ۔آبپاشی کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے گزشتہ چار برسوں کے دوران حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ''ہم نے کرشنا طاس میں نہروں کو نظام کو مستحکم کرنے کیلئے 4000کروڑروپئے صرف کئے ہیں ۔ان کوششوں کے سبب ہی نارائن پور لفٹ بینک کنال میں پانی کی گنجائش میں بہتری آئی ہے ۔ان کے محکمہ کی جانب سے تالابوں کو پُر کرنے کے پروجیکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ہم 6000 کروڑروپئے کے صرفہ سے ریاست بھر کے 1500 بڑے تالابوں کو پُر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔75تالابوں کو پُر کرنے کے اس مجوزہ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی 3000 کروڑروپئے صرف کرتے ہوئے 25تالابوں کو پُر کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔یہ کہتے ہوئے کہ قدیم تالابوں کو کارگر بنانے سے ماضی کے پانی کے نظام اور تقسیم سے ریاست میں تالابوں میں نئی جان پیداہوگی،وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت عادل شاہی دور کے پینے کی سپلائی کے نظام کو بحال کرنے کیلئے مساعی پر پرائیویٹ کمپنیوں اور افراد کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...