شہباز شریف کی گرفتاری: اپوزیشن کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2018, 8:45 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز ) اپوزیشن نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں ایاز صادق کی سربراہی میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

وفد میں ن لیگ، جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کے اراکین شامل تھے۔ اپوزیشن نے اسد قیصر کو شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مشاورت کے بعد اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی اور اسپیکر سے اجلاس جلد بلانے کی درخواست کی، شہباز شریف کو بھی اجلاس میں شرکت کیلئے طلب کیا جائے اور ان کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے، دیگر جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں سب کیلئے یہ تشویشناک معاملہ ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ن لیگ قیادت کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا نیب نے قائد حزب اختلاف کو صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، یہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، جب بھی الیکشن یا ضمنی الیکشن آتا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت گرفتارہوتی ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ ایسی انتقامی کارروائیاں تو مشرف کے دور میں بھی نہیں ہوئیں، شہبازشریف کی گرفتاری سے بین الاقوامی طور پر بہت غلط پیغام گیا، حکومت کے پاس وقت ہے سدھر جائے نہیں تو گھر بھیج دیں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت بدترین انتقامی کارروائیوں پراترآئی ہے اور جو کچھ کررہی ہے اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا، وزیراعظم کا یہ کہنا قابل افسوس ہے کہ حکومت کی پشت پر عدلیہ، فوج اور نیب کھڑی ہے، یہ سب مل کر ایک پارٹی کے خلاف بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں، اپوزیشن اس پر چپ نہیں رہے گی، جو کچھ آج ایک جماعت کے ساتھ ہو رہا ہے کل کسی اور جماعت کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔