کارِ سرکار رواں رکھنے کے لیے درکار رقوم، سینیٹ میں بِل کی منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2016, 3:46 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،29ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سینیٹ نے ایک بِل کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومتِ امریکہ کو کارِ سرکار جاری رکھنے کی مد میں مزید چند ماہ تک کے لیے رقوم میسر آ سکیں گی۔سینیٹروں نے بدھ کے روز ایک جاری قرارداد کو منظور کیا، جس دوران بِل کی حق میں 72جب کہ مخالفت میں 26ووٹ پڑے۔ اب یہ قانون سازی ایوانِ نمائندگان کے سامنے پیش ہوگی، جو متوقع طور پر اِسے منظور کرے گی۔یہ پیش رفت ایسے میں سامنے آئی ہے جب کانگریس کے چوٹی کے رہنماؤں نے مشی گن کے شہر فلنٹ کے پانی کے بحران کے حل کے سلسلے میں درپیش تعطل ختم کرنے پر رضامندی دکھائی۔ فلنٹ کی وکالت کرنے والے ڈیموکریٹ ارکان اب ری پبلیکن پارٹی کے نمائندوں کی یقین دہانیوں پر مطمئن دکھائی دیتے ہیں کہ انتخابات کے بعد اس کے معاملے پر رقوم کی فراہمی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اگر درکار رقوم کی منظوری نہ دی جاتی تو حکومت کے متعدد اداروں کے پاس روزمرہ اخراجات کے لیے پیسے میسر نہ ہوتے، جب کہ وفاقی مالی سال جمعے کے روز نصف شب ختم ہوجائے گا۔بِل میں زیکا وائرس سے بچاؤ کے لیے 1.1ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جب کہ لوزیانہ اور دیگر ریاستوں میں امدادی کام کے لیے 50کروڑ ڈالر کی رقم کی منظوری دی گئی۔اوباما انتظامیہ نے اس بِل کے خلاف بہت تگ و دو کی تھی، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ ایسے عمل کے نتیجے میں عالمی سطح پر اقتدار اعلیٰ کی صورت کے استثنیٰ کا بنیادی تصور بگڑ جائے گا، جس سے بیرونِ ملک امریکیوں کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔