مشال کا قتل: سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کی تشکیل روک دی

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 7:58 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،19اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی عدالت عظمٰی نے توہین مذہب کے الزام میں طالب علم مشال خان کے قتل کے بارے میں پشاور ہائی کورٹ کو عدالتی کمیشن بنانے سے روک دیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔بدھ کو جب چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس بارے میں سماعت کی تو ان کے سامنے یہ معاملہ بھی آیا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پشاور ہائی کورٹ سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ’جوڈیشل کمیشن‘ بنانے کی درخواست کر چکے ہیں۔جس پر عدالت نے کہا کہ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو صوبائی حکومت نے ’جوڈیشل کمیشن‘ بنانے کی درخواست کیوں کی۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ مشال خان کے قتل سے متعلق 80 فیصد تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور اْن کے بقول جلد ہی چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔سماعت کے دوران عدالت نے انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود سے یہ بھی پوچھا کہ تحقیقاتی ٹیم میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں کو کیوں شامل نہیں کیا گیا۔صوبائی پولیس سربراہ کہہ چکے ہیں کہ مشال خان کے قتل کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر شائع مواد سے متعلق تفتیش کے لیے اْنھیں ماہرانہ رائے درکار ہے، جس کے لیے اْنھوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ سے مدد طلب کی ہے۔
پولیس کے مطابق مشال خان کے قتل کے مقدمے میں 24 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ مشال خان اور اْن کے دو دیگر ساتھیوں عبداللہ اور زبیر پر جو الزامات لگے اْن کے بارے میں شواہد نہیں ملے ہیں۔جب کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ مشال خان کے خلاف ’سازش‘ کی گئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔