سعودی عرب میں مرکز برائے نیشنل سیکیورٹی کا قیام

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 7:09 PM | عالمی خبریں |

ریاض23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے جاری کئے جانے والے شاہی فرمان کے تحت ملک میں مرکزبرائے نیشنل سیکیورٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ اس مرکز کی براہ راست نگرانی شاہی دیوان کرے گا اور ڈائریکٹر نیشنل سیکیورٹی اس مرکز کا سربراہ ہو گا۔یاد رہے شاہ سلمان نے ہفتے کے روز متعدد شاہی فرامین جاری گئے جن کے تحت متعدد وزارتوں میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی وزیروں سے قلمدان واپس لے کر نئے وزراء مقرر کئے گئے۔ فرامین کے اسی سلسلے میں محمد بن صالح الغفیلی کو نیشنل سیکیورٹی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں مرکز برائے نیشنل سیکیورٹی تشکیل دینے سے متعلق فیصلے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موقر روزنامہ "عکاظ" کے ایڈیٹر ان چیف جمیل الذیابی نے کہا کہ موجودہ دور میں مملکت، اس کی سرحدوں اور خودمختاری سمیت اس کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مرکز برائے نیشنل سیکیورٹی جیسے ادارے کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔