عرب اتحاد نے مآرب کی فضاء میں دو بیلسٹک میزائل تباہ کردئے

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 3:58 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے گذشتہ روز یمن میں مآرب کے مقام پر باغیوں کی طرف سے داغے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیے۔مآرب کے مقام پر یمنی فوج نے خالد بن ولید کیمپ کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے باغیوں اسلحہ کے ایک وسیع ذخیرے پر قبضہ کرلیا ہے۔ اسلحہ میں بھاری، درمیانے اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بڑے مقدار میں گولہ بارود بھی شامل ہے۔یمنی فوج نے معسکر خالد بن ولید کی طرف پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ کیمپ کے اطراف میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر توپخانے اور میزائلوں سے حملے جاری ہیں۔
یمن کی سرکاری فوج نے معسکر خالد بن ولید کے شمال، مشرق اور مغرب کے اطراف میں گھیرا تنگ کردیا ہے۔ آئینی فوج اور اس کی حامی ملیشیا ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ کئی مقامات پر باغیوں کو غیرمعمولی جانی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد باغی وہاں سے فرار ہونے لگے ہیں۔ کیمپ کے اطراف میں آگ کے شعلے اور خوفناک دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا ہے۔ادھرمشرقی المخا میں بھی عرب اتحادی فوی اور یمن کی آئینی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر تباہ کن حملے کیے ہیں۔ المخا اور اس کے اطراف میں پہاڑی علاقوں میں چھپے حوثی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مزید سخت کردیا گیا ہے۔ تازہ لڑائی میں اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر، عرب اتحادی فوج کے جنگی طیارے اور ٹینک بھی حصہ لے رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔