ایرا ن اور دہشت گردی ایک ہی سکے کے دو رْخ ہیں : سعودی وزیر خارجہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2018, 1:08 PM | عالمی خبریں |

ریاض13اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران اور دہشت گردی خطے میں ایک ہی سکے کے دو رْخ ہیں۔ دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے اور اس کے مالی ذرائع کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔انھوں نے الریاض میں عرب سربراہ اجلاس سے قبل جمعرات کو وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں کہا کہ ایران جب تک خطے میں مداخلت جاری رکھتا ہے تو اس کے ساتھ کوئی امن نہیں ہوسکتا۔انھوں نے بتایا کہ اس انتیسویں عرب سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہوگا۔انھوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔سعودی وزیر خارجہ نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ حوثی ملیشیا یمن میں جاری بحران کی ذمے دار ہے۔انھوں نے عراق کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب اس کی تعمیر نو میں مدد دے رہا ہے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کا اجلاس میں کہنا تھا کہ خطے میں غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے سنگین بحران پیدا ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ داعش کے خلاف فتح کو مضبوط اور پائیدار بنایا جانا چاہیے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کی جانا چاہیے۔احمد ابو الغیط نے بحرین اور دوسرے عرب ممالک میں ایرانی مداخلت کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ شام کی علاقائی خود مختاری اور اس کی وحدت پر سب عرب ممالک میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ شام میں جاری بحران کا خاتمہ سیاسی حل ہی کے ذریعے ممکن ہے۔انھوں نے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے جنیوا امن عمل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثی ملیشیا نے تنازع کے سیاسی حل کو مسترد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔