سعودی عرب میں کم آمدن شہریوں کو نقد رقوم کی ادائی کے پروگرام کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 9:24 PM | عالمی خبریں |

ریاض،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی حکومت کم آمدن والے شہریوں کو نقد رقوم کی منتقلی کا پروگرام آج منگل سے شروع کررہی ہے۔اس پروگرام کا مقصد کم اور درمیانی آمدن والے شہریوں کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد دینا ہے۔سعودی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر میں اس پروگرام کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ معاشی اصلاحات ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے ،اجرتوں میں رد وبدل اور سرکاری شعبے کے ملازمین کی مراعات اور الاؤنسز میں کمی سے کثیر تعداد میں خاندانوں کی آمدن متاثر ہوئی ہے۔اس لیے ان کی مالی معاونت کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

سعودی حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مختلف اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔اس نے گذشتہ سال دسمبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کی مالی مدد کرے گی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کو امدادی رقم کی پہلی قسط ادا کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت ہر خاندان کو اس کے حجم اور ماہانہ آمدن کے مطابق رقم ادا کی جائے گی۔مثال کی طور پر اگر ایک خاندان چھے افراد پر مشتمل ہے اور اس کی ماہانہ آمدن 2320 ڈالرز ( 8699 سعودی ریال) ہے تو اس کو 1200 سعودی ریال ماہانہ دیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔